ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / طلبہ نے سپاہیوں کے لئے 40ہزار دیوالی گریٹنگ کارڈس حوالے کئے 

طلبہ نے سپاہیوں کے لئے 40ہزار دیوالی گریٹنگ کارڈس حوالے کئے 

Thu, 27 Oct 2016 11:53:40    S.O. News Service

بنگلورو۔ 26اکتوبر (ایس او نیوز ) بنگلورو کے نیو ہاریزن گروپ تعلیمی ادارہ جات سے تعلق رکھنے والے بیشتر کالجس کے طلبہ نے ان کی جانب سے تیار کردہ 40ہزار دیوالی کے گریٹنگ کارڈس فوجیوں کے لئے میجر جنرل کے ایس مجار جنرل افسرکمانڈنگ کرناٹک و کیرل سب ایریا کے آج حوالے کئے ۔ طلبہ نے گروپ کے صدرنشین موہن ماگھنانی کے ساتھ مل کر ان رنگارنگ کارڈس کو حوالے کیا جس میں سپاہیوں کے لئے پرجوش پیامات تھے ۔ انہوں نے فوجیوں میں مٹھائیوں کی بھی تقسیم کی۔ گریٹنگ کارڈس کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ایک بیان میں یہاں یہ بات بتائی گئی۔ میجر جنرل نجار نے کہا کہ یہ گریٹنگ کارڈس طلبہ سے بہترین ممنونیت کاا ظہار ہے اور ان کارڈس کو حاصل کرنا مختلف علاقوں میں تعینات سپاہیوں کے لئے مسرت بھرا لمحہ ہوگا۔ یہ کارڈس جلد ہی جموں و کشمیر اور شمال مشرقی ریاستوں کو بھیجے جائیں گے ۔


Share: